21 نومبر، 2024، 8:30 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85666932
T T
0 Persons

لیبلز

شہدائے غزہ کی تعداد 44 ہزار 56 تک پہنچ گئی

21 نومبر، 2024، 8:30 PM
News ID: 85666932
شہدائے غزہ کی تعداد 44 ہزار 56 تک پہنچ گئی

تہران - ارنا - غزہ کی وزارت صحت نے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں غزہ پٹی میں شہید ہونے والوں کی تعداد 44,56 ہو گئی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ قابض صیہونی حکومت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ  پٹی میں 5 نئے جرم کیے جس کے نتیجے میں 71 افراد شہید اور 176 زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان اعداد و شمار سمیت غزہ  پٹی میں 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی جنگ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 44,56 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 104,268 تک پہنچ گئی ہے۔

علاقائی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے ایک اور جرم میں 66 فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ اس حملے میں شمالی غزہ میں کمال عدوان ہسپتال کے آس پاس کا رہائشی محلہ تباہ ہو گیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .